گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12428 نئے معاملے، جان لیوا وبا کی شرح 0.48 فیصد

وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 لاکھ 75 ہزار 733 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک 102 کروڑ 94 لاکھ ایک ہزار 119 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ 0.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ- 19 کے 12428 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 816 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تعداد 241 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک میں جان لیوا وبا کی شرح 0.48 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 لاکھ 75 ہزار 733 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک 102 کروڑ 94 لاکھ ایک ہزار 119 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15,951 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 318 افراد شفایاب ہو چکے ہیں اور اس کی شرح 98.19 فیصد ہے۔ ملک بھر میں کووڈ ٹسٹنگ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 31 ہزار 826 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 19 لاکھ ایک ہزار 543 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com