تریپورہ میں مسلم مخالف غنڈہ گردی حکومتی شازش کا حصّہ: ریاض معارف، بہار کے اکثر اضلاع میں تریپورہ کے مسلمانوں کے حق میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا دھرنا

دربھنگہ: (پریس ریلیز) تریپورہ میں قریب دو ہفتوں سے لگاتار مسلمانوں کے خلاف وشو ہندو پریشد کے ذریعے نفرتی حملے جاری ہے جسمیں قریب دو درجن مساجد میں توڑ پھوڑ ،درجنوں گھروں و دکانوں کو جلانے کا کام کیا گیا تو وہیں گھروں میں گھس کر عورتوں کو جسمانی طور پر زد و کوب کیا جا رہا ہے ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے بہار صوبائی نائب صدر ریاض معارف صاحب نے دربھنگہ کلکٹریٹ آفس پر فرنٹ کی جانب سے ہوئے دھرنے میں کیا انہوں نے آگے کہا کہ لگاتار دو ہفتے حملوں کا جاری رہنا اور کھلے عام مسلم مخالف ریلیوں کا ہونا یہ بتاتا ہے کہ یے حملے حکومت کے اشارے پر انجام دیے جا رہے ہیں جوکی سنگھ پریوار کے ناپاک منصوبے کا حصہ ہے اُنہوں نے انتظامیہ سے مانگ کیا کہ فوری طور پر ان حملوں و ریلیوں پر مکمّل روک لگائی جائے۔
موقع پر فرنٹ کے صوبائی سیکرٹری محبوب عالم رحمانی نے ملّی تنظیموں و اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار کی نیّت ہے کہ ملک کے جمہوری سسٹم کو پورے طور پر نیست و نابود کردے اور اس خوبصورت چمن کو منوواد کے پر تعصّب رنگ میں رنگ دے لہٰذا ایسے میں تمام جمہوریت پسند سیاسی و سماجی تنظیموں و عوام کے اُوپر لازم ہے کہ وہ تمام مصلحتوں سے اوپر اٹھ کر اب مضبوط مسلسل لڑائی لڑنے کیلئے میدان میں آجائے محبوب عالم نے کہا کہ تریپورہ معاملے پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا پہلے دن سے انتظامیہ،حکومت اور ملّی و سیاسی جماعتوں کو جگانے کی کوشش کرتی رہی ہے اور آج بہار کے اکثر اضلاع سمیت ملک کے مختلف صوبوں کے سینکڑوں مقامات پر فرنٹ کی طرف سے احتجاجی ریلیاں و دھرنوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اُنہوں نے آگے کہا کہ فرنٹ صرف آندولن تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم پوری مضبوطی سے منصوبہ بندی کے ساتھ مسلسل جدوجھد اس ملک کے جمہوری آئین کی حفاظت کیلئے و ملک میں مکمّل انصاف و تحفّظ قائم کرنے کیلئے کر رہے ہیں جسمیں ہم تمام جمہوریت پسند جماعتوں و افراد کو ساتھ آنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ اشفاق اللہ خان و رام پرساد بسمل کے اس خوبصورت چمن کی حفاظت ممکن ہو سکے۔
دھرنے میں ایس.ڈی.پی.آئی ضلعی صدر ظفر کریم صاحب،کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ایکٹوسٹ افتخار عالم صاحب سمیت سینکڑوں افرا موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com