نئی دہلی: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ مقدس شخصیتوں اور مذہبی مقامات کی توہین ناقابل برداشت، قانون کے خلاف اور ہندوستان کی تہذیبی روایت کے خلاف ہے، یہ سماج کے امن وامان کو متأثر کرتا ہے، اس سے ملک کے فرقہ وارانہ اتحاد کو نقصان پہنچتا ہے اور اس سے نفرت کے جذبات بھڑکتے ہیں، اس لئے حکومت پر فرض ہے کہ تری پورہ میں یکطرفہ طور پر مسلمانوں کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اور ابھی بھی اس کا سلسلہ جاری ہے، پوری قوت اور انصاف کے ساتھ اس کو روکے، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے، بالخصوص وی ایچ پی کے ایک جلوس نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کھلے طور پر گستاخیاں کی ہیں اور دل آزار نعرے لگائے ہیں، اس کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی ہونی چاہئے۔