ماہ رواں کے دوران چھاپڑی فروشوں کی ہوگی مردم شماری: ایس ایم سی

جیند عظیم متو نے کہا کہ اس مردم شماری سے چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری، فلی مارکیٹوں اور وینڈنگ اور نان وینڈنگ زونوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) ماہ رواں کے دوران شہر کے تمام وارڈوں میں چھاپڑی فروشوں کی مردم شماری کا عمل شروع کرے گا۔ مردم شماری کے اس عمل کا مقصد چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری اور فلی مارکیٹس کا قیام عمل میں لانا ہے۔ یہ جانکاری ایس ایم سی کے میئر جیند عظیم متو نے پیر کے روز اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے فراہم کی۔

جیند عظیم متو کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’ایس ایم سی شہر سری نگر کے سبھی 74 وارڈوں میں چھاپڑی فروشوں کی شناخت، درجہ بندی اور رجسٹریشن کے لئے ماہ رواں کے دوران اسٹریٹ وینڈر مردم شماری کا عمل شروع کرے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اس مردم شماری سے چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری، فلی مارکیٹوں اور وینڈنگ اور نان وینڈنگ زونوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس سے پی ایم- اسٹریٹ وینڈرس آتم نر بھر ندھی اسکیم کی کامیابی بھی یقینی بن جائے گی‘۔
(بشکریہ قومی آواز)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com