نواب ملک کے داماد سمیر خان کی ضمانت کے خلاف عرضی داخل کرے گی این سی بی

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو مہاراشٹرکے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کے خلاف درج کئے گئے معاملے میں ان کی ضمانت کے خلاف عرضی داخل کرسکتی ہے۔ این سی بی نے جمعہ کو ہی اس معاملے کو این سی بی کے ممبئی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے واپس لے لیا تھا۔ فی الحال یہ معاملہ این سی بی دہلی کے آپریشنل یونٹ کے پاس ہے، جس کے انچارج ڈی ڈی جی گیانیشور سنگھ ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ایس آئی ٹی اب نواب ملک کے داماد سمیر خان کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کے لئے عدالت کا رخ کرسکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ این سی بی کے اس قدم سے سیاسی تنازعہ ہوسکتا ہے۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر این سی بی کے خلاف مسلسل حملہ آور رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ضمانت کو چیلنج دینے کا فیصلہ گزشتہ کی شروعات میں ہی کر لیا گیا تھا۔ سمیر خان کو این سی بی میں تب طلب کیا گیا جب این سی بی کو ایک دیگر ڈرگ معاملے میں ایک ملزم کے مقام 20,000 روپئے کے لین دین کے ثبوت ملے تھے۔ انہیں جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 200 کلو گرام ڈرگ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ حالانکہ ملک فیملی نے دعویٰ کیا کہ وہ ‘ہربل تمباکو’ تھا۔ نواب ملک نے این سی بی اور سمیر وانکھیڑے پر گزشتہ ماہ جم کر حملہ کیا۔ کیسے سرخیوں میں آیا معاملہ سمیر خان کا معاملہ تب سرخیوں میں آیا جب این سی بی نے گزشتہ ماہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ڈرگس آن کروز معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سمیر خان کے سسر نواب ملک نے این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے پر بالی ووڈ ستاروں سے جبراً وصولی، فرضی ذات سرٹیفکیٹ بنانے اور شاہ رخ خان کو پھنسانے کے لئے فرضی معاملہ بنانے کا الزام لگایا۔ وزیر نے ایجنسی پر بالی ووڈ اور مہاراشٹر کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ جمعہ کو ہی سمیر وانکھیڑے سے معاملہ واپس لئے جانے کے بعد نواب ملک نے کہا تھا کہ این سی بی افسر کو معاملے سے ہٹانا ‘ابھی شروعات ہے’۔ این سی بی لیڈر نواب ملک نے کہا تھا، ‘آرین خان معاملے سمیت پانچ معاملوں سے سمیر وانکھیڑے کو ہٹایا گیا ہے۔ کل 26 معاملے ہیں، جن کی جانچ کی ضرورت ہے۔ یہ تو بس شروعات ہے، سسٹم کو صاف کرنے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور ہم کریں گے۔
(نیوز اردو 18)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com