ممبئی: مہاراشٹر کے ایک سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو میں بھیانک آگ لگنے سے 10 مریضوں کی موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی دوپہر احمد نگر سیول ہاسپٹل کے آئی سی یو میں پیش آیا۔جہاں زبردست آگ میں 11 مریض ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ آگ بجھانے اور پھنسے ہوئے مریضوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے ساتھ دیگر وارڈوں میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے چار فائر بریگیڈ بھیجے گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق کم از کم 20 مریض آئی سی یو میں زیر علاج تھے اس حادثہ کے بعد کئی لواحقین اپنے پیاروں کی عیادت کے لیے ہاسپٹل پہنچ گئے۔پولیس، ضلع اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام موقع پہنچ گئے ہیں اور وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔