نئی دہلی: (رخسار احمد) مسلمانوں کے ساتھ لنچنگ کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یوپی میں ایک رپورٹ کے مطابق 2016 سے مسلمانوں کے ساتھ لنچنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران دیوالی کے دن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دکانداروں کو دھمکیاں دیتا نظر آرہا ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے سنت نگر کا ہے۔ ایک مسلمان دکاندار دیوالی پر اپنی بریانی کی دکان کھول کر بیٹھا تھا۔ بجرنگ دل کے کچھ لوگ اس کی دکان پر جاتے ہیں اور اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ تمہارا علاقہ نہیں ہے، تم جامع مسجد جا کر اپنی بریانی بیچو ۔ وہ شخص دکاندار کے ساتھ گالم گلوچ کرتا ہے ، اس کی دکان کو آگ لگانے کی دھمکی دیتا ہے۔ ساتھ ہی دکان کو بند کرنے کو کہتا ہے کہ اس سے ہم ہندوؤں کا ایمان خراب ہو رہا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ویڈیو میں، ملزم نے اپنا تعارف نریش کمار سوریہ ونشی کے طور پر کرایا ہے، جو کہ بجرنگ دل کا رکن ہے۔ پولیس نے کہا کہ اسے دکان کے عملے کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ سنت نگر ایک ہندو علاقہ ہے اور انہیں کسی بھی تہوار پر دکان کھولنے کی دھمکی دیتا ہے۔
پولیس افسر نے کہا کہ ویڈیو کا نوٹس لینے اور حقائق کی تصدیق کرنے کے بعد بُراری تھانہ میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے اس کے مذہب یا مذہبی عقائد کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ افسر نے بتایا کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
[English Captions]
This video is from New Delhi, India’s capital city
A Hindu extremist from Bajrang Dal abusing and forcing a Muslim restaurant owner to close his shop on the eve of Diwali. pic.twitter.com/tsXGkmK94V
— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) November 5, 2021