اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ آج، وزیر اعظم مودی بھی کریں گے شرکت

نئی دہلی: بی جے پی اتوار کو نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور تنظیمی موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔ خبر ہے کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی بڑے نام شامل ہوسکتے ہیں۔ خاص بات ہے کہ حال ہی میں ہوئے 13 ریاستوں میں تین لوک سبھا اور 29 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی کارکردگی ملی جلی تھی۔ کورونا وائرس وبا کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہی اس میٹنگ کا انعقاد ‘ہائی برڈ’ موڈ پر کیا جائے گا۔ اس کے تحت کچھ رکن دہلی میں انفرادی طور پر میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ وہیں کچھ اراکین ورچوئل میٹنگ کا حصہ بنیں گے۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ میں معاملے کے جانکار پارٹی کے عہدیداران کے حوالے سے لکھا ہے کہ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی صدر جے پرکاش نڈا سمیت بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کے 124 اراکین شامل ہوں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com