یوپی اے ٹی ایس نے تبدیلی مذہب معاملے میں عمر گوتم کے بیٹے عبداللہ گوتم کو بھی کیا گرفتار

نئی دہلی: (رخسار احمد) محمد عمر گوتم کے بعد اب ان کے بیٹے عبداللہ گوتم کو بھی یوپی اے ٹی ایس نے یوپی کے نوئیڈا میں مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اے ٹی ایس نے عبداللہ کو نوئیڈا سے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل یوپی اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیقی کو تبدیلی مذہب کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
یوپی اے ٹی ایس نے الزام لگایا ہے کہ عبداللہ مذہب تبدیل کرنے والوں کو فنڈ فراہم کرتا تھا۔ 21 جون کو یوپی اے ٹی ایس نے غیر قانونی طور پر مذہب تبدیلی کے معاملے میں دو مولانا کو گرفتار کیا تھا، ان سے پوچھ گچھ کے دوران کچھ بڑے انکشافات ہوئے تھے ۔
بتا دیں کہ عبداللہ گوتم جامعہ نگر بٹلہ ہاؤس کے رہنے والے ہیں۔ غیر قانونی تبدیلی کے معاملے میں اب تک ملک بھر سے 16 گرفتاریاں ہو چکی ہیں، جن میں عمر گوتم، مولانا کلیم صدیقی بھی شامل ہیں۔
دراصل، تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کئے گئے عمر گوتم کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولس نے کارروائی کی۔ اس معاملے میں، پولیس کا الزام ہے کہ ملک بھر میں 60 سے زیادہ مراکز تبدیلی مذہب کے لیے چلائے جا رہے ہیں، جن کے نیٹ ورک یوپی، دہلی، ہریانہ میں ہیں۔ اس ریکٹ کا راجستھان اور مہاراشٹر میں بھی جال ہے۔ خاموش جہاد کے نام سے مذہب کی تبدیلی ہوتی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس مولانا عمر کی گرفتاری کے بعد سے ہی عبداللہ گوتم کی تلاش میں تھی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com