عالمی  یومِ اردو پر اردو ٹاک کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد

نئی دہلی: (پریس ریلیز)  9 نومبر 2021 کو اُردو ٹاک کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر ایک آن لائن مشاعرے کہ انعقاد کیا گیا۔۔۔علامہ اقبال کی یومِ پیدائش کے دن کو ہم لوگ یومِ اُردُو کے نام سے مناتے اے ہیں۔
جس کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب جاوید مشیری صاحب نے فرمائی ۔ مہمانِ خصوصی محترمہ رضواں خالد صاحبہ، اور محترمہ چشمہ فاروقی صاحبہ نےشرکت فرمائی۔
نظامت کے فرائض زمرین فاروق بدایونی اور چشمہ فاروقی صاحبہ  نے انجام دیئے ۔
دیگر شعراء میں جناب شاہد انور،  جناب ناصر امروہوی،  محترمہ نسیم بیگم ، محترمہ شبانا مشتاق، جناب عارش خان پاکستان، جناب فروغ الا اسلام، جناب ناظر وحید، جناب شیراز خان، محترمہ چشمہ فاروقی، جناب خالد آزاد، محترمہ زمرین فاروق بدایونی نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی۔ جاوید مشیری صاحب کی داد و تحسین نے ماحول کو گرم جوشی عطا کی۔
محترمہ رضواں خالد صاحبہ کے اظہار تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی ۔

منتخب اشعار
یہ شہرِ زر ہے بہت احتیاط لازم ہے
لگیں گے جھیل کے فتوے یہاں ذہینوں پر
(جاوید مشیری)

تمثیل بن گئی ہو جہاں حسن کی کشش
یوسف کے ساتھ مصر کا بازار دیکھئے
(چشمہ فاروقی)

کسی کی اب ضرورت ہو رہی ہے
یہی اب دل کی چاہت ہو رہی ہے
(خالد آزاد)

ہے تیرے دل میں کی راستے اوروں کے لیے
اب تیرے دل سے اتر جانے کو جی چاہتا ہے
(نسیم بیگم)

جن کو منزل سے زیادہ ہے سفر سے نسبت
ایسے لوگوں کا کہا کوئی مکاں ہوتا ہے
(شیراز خان)

رات کو رات کہوں گا تو ذرا دیکھوں گا
دنیا والے میری تائید میں کیا کہتے ہیں
(ناظر وحید)

گذشتہ سال تھا جو میرا منتظر عارش
رواں برس بھی مری راہ دیکھتا ہو گا
(عارش خان)

مجھے بھی اب تھکن ہونے لگی ہے
حیاتِ مفلساں آسان ہو جا
(فروغ الا اسلام)

ہم نفس مانا تم ہے زمرین پھر تو یہ ہوا
زیست کا ہر لمحہ کم تھا جب تھے میرے ساتھ تم
(زمرین فاروق بدایونی)

اب اس کا وزن مری روح سے نہیں اٹھتا
بدن   اتار  کے  آرام کرنے والا  ہوں
(ناصر امروہوی)

لباس سادہ مگر آن بان رکھتے ہیں
فقیری میں بھی ہم ایسی شان رکھتے ہیں
(شبانہ مشتاق)

ہمیں بھی احتیاطاً جستجو کرنی پڑی ورنہ
مقام اپنا بنانا جرم تھا پالا نشینوں میں
(شاہد انوار)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com