بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رانوت لگاتار متنازعہ بیانات دے رہی ہیں، اور بیانات بھی ایسے جس میں ہندوتوا شدت پسندی کی جھلک صاف دکھائی پڑتی ہے۔ تازہ بیان انھوں نے ملک کی آزادی کے تعلق سے دیا ہے جس پر سبھی حیران ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ”آزادی اگر بھیک میں ملے تو کیا وہ آزادی ہو سکتی ہے؟ ساورکر، رانی لکشمی بائی، سبھاش چندر بوس…
ان لوگوں کی بات کروں تو یہ لوگ جانتے تھے کہ خون بہے گا، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ ہندوستانی-ہندوستانی کا خون نہ بہائے۔ انھوں نے آزادی کی قیمت چکائی، یقیناً۔ لیکن وہ آزادی نہیں تھی، وہ بھیک تھی۔ جو آزادی ملی ہے وہ 2014 میں ملی ہے۔”
कभी महात्मा गांधी जी के त्याग और तपस्या का अपमान, कभी उनके हत्यारे का सम्मान, और अब शहीद मंगल पाण्डेय से लेकर रानी लक्ष्मीबाई, भगत सिंह, चंद्रशेखर आज़ाद, नेताजी सुभाष चंद्र बोस और लाखों स्वतंत्रता सेनानियों की कुर्बानियों का तिरस्कार।
इस सोच को मैं पागलपन कहूँ या फिर देशद्रोह? pic.twitter.com/Gxb3xXMi2Z
— Varun Gandhi (@varungandhi80) November 11, 2021
کنگنا رانوت کے اس بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کنگنا پر مجاہدین آزادی کی بے عزتی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کنگنا کی اس سوچ کو میں پاگل پن کہوں یا پھر ملک سے غداری۔ ورون گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ”کبھی مہاتما گاندھی جی کی قربانی اور جدوجہد کی بے عزتی، کبھی ان کے قاتل کی عزت افزائی، اور اب شہید منگل پانڈے سے لے کر رانی لکشمی بائی، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، نیتا جی سبھاش چندر بوس اور لاکھوں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی بے عزتی۔ اس سوچ کو میں پاگل پن کہوں یا پھر ملک سے غداری؟”
Kangana Ranaut has insulted the martyrdom of countless Indians by calling India’s freedom in 1947 as Bheekh. I request the Hon’ble President of India to reconsider the Honour given to her
She must apologise for her derogatory words@TimesNow @ANI @republic @thetribunechd pic.twitter.com/mmo64IBGPR
— Manjinder Singh Sirsa (@mssirsa) November 11, 2021
اکالی دل کے سینئر لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے بھی کنگنا رانوت کے مذکورہ بیان پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ”منیکرنیکا کا کردار نبھانے والی اداکارہ آزادی کو بھیک کیسے کہہ سکتی ہے۔ لاکھوں شہادتوں کے بعد ملی آزادی کو بھیک کہنا کنگنا رانوت کا ذہنی دیوالیہ پن ہے۔” ایک دیگر ٹوئٹ میں منجندر سرسا نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے یہ گزارش بھی کی کہ انھوں نے کنگنا رانوت کو جو ایوارڈ دیا ہے اس کے بارے میں ایک بار پھر سے سوچیں۔