مسلم خواتین نے ہمیشہ اور ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر نمایاں کردار ادا کیا ہے: پروفیسر حسینہ حاشیہ

 پٹنہ: (ملت ٹائمز) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آل انڈیا ملی کونسل کا سالانہ اجلاس جاری ہے جس کا آج دوسرا دن ہے‌۔ متعدد اجلاسوں کے ساتھ دوپہر میں آج خواتین کیلئے بھی ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں پٹنہ اور اطراف کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس میں موقع پر مہمان خصوصی اور ملی کونسل کی رکن تاسیسی محترمہ پروفیسر حسینہ حاشیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین نے ہمیشہ سبھی میدان میں مردوں کے شانوں بشانہ کھڑی ہوکر نمایاں کارنامہ انجام دیاہے۔ میدان جنگ سے لیکر معشرہ کی اصلاح، تعلیم،تربیت سمیت سبھی میدان میں مسلم خواتین نے نمایاں رول نبھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جس طرح سے حالات ہیں، جس طرح مسلمانوں پر چوطرفہ حملہ ہورہا ہے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ کیا جارہاہے، مسلم خواتین کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ان حالات میں مسلم خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے اور مردوں کا ساتھ دیتے ظلم اور معاشرہ کی اصلاح کے خلاف تحریک چلائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل مسلم لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنساکر کر برباد کیا جارہاہے۔ سنگھ پریوار کی ایک سازش کے تحت مسلم لڑکیوں سے پہلی محبت کی جاتی ہے، شادی جاتی ہے، مرتد بنایا جاتا ہے اور اس کے بعد پھر انہیں قتل کردیا جاتا ہے گھر سے نکال دیا جاتا ہے اور اس طرح لڑکیاں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اس لئے ہم مسلمان خواتین کو اس تعلق سے فکر مند اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے‌۔محلہ اور سماج پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے‌ کہ کسی مسلم لڑکی کو سازش کا شکار نہ بنایا جائے، کسی لڑکی کی زندگی تباہ نہ ہو۔
خواتین کے اجلاس میں دیگر خواتین نے بھی اصلاح معاشرہ کے موضوع پر خطاب کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com