مودی کا ڈرخوف لوگوں کے ذہن و دماغ میں

محمد قمرعالم ندوی

نوٹ بندی اورکالادھن کولیکرملک بھر میں لوگ بی جے پی آرایس ایس اور خاص نریندرمودی سے ڈرنے لگے ہیں، مودی کا ڈرخوف لوگوں کے ذہن دماغ میں بیٹھ چکاہے، جہاں کہیں بھی گاؤں گھر میںیاچائے کی دوکان پرتذکرہ ہوتاہے، لوگ سیدھے سے اس بارے میں بات چیت کرنے سے منع کردیتے ہیں کہ ارے نریندر مودی توبہت پھیکوانسان ہے، باتوں کاراجہ ہے، بس لفاظی کرناجانتے ہیں،اس کی بات توبس لمبی لمبی ہوتی ہے، کوئی کہیں سے اس کی بات میں صداقت نظر نہیںآتی ،لوگ کہتے ہیں کہ نریندر مودی بھلامنائے کہ لوگ اسے وزیراعلی سے وزیراعظم کے لئے موقع دیاتھا، اب اسے یہ موقع دوبارہ ہاتھ نہیں آئے گا،وہ اس لئے کہ نریندرمودی نے توبس عوام کوٹھگنے کاکام کیاہے اور اپنا کام نکالاہے، اب نریندرمودی کے چکرمیں نہیں آنا ہے، لوگ چالاک ہوچکے ہیں نہیں تووہ دن دورنہیں کہ ملک میں ڈکٹیڑ بن جائے گااورگجرات کی طرح ملک بھرمیں نسل کشی،دنگافساد کاننگاناچ دربارہ رچاجائے، اس لئے جتناجلدی ہواسے منصب سے دستبردار کیاجائے،نوٹ بندی کی وجہ سے اپوزیشن پارٹی تواستعفی کامطالبہ کرہے ہیں، لیکن وزیراعظم صاحب کوکچھ بھی فرق نہیں پڑتا ،تاکہ یہاں کی عوام جنتاچین وسکون کی سانس لے سکیں، تین سال کے اندر میں بس دنگافساد اورقتل وغارت گیری کاماحول پیداکردیاہے، نوٹ بندی سے ملک بھر میں بے روزگاری عام ہوگیاہے، لوگ کشمکش کے شکارہوچکے ہیں، اب کیاکیاجائے ،سوائے دوسال انتظارکے کوئی دوسراراستہ نہیں بچاہے۔
مودی کے ڈرخوف کے مارے اترپردیش لکھنؤ کے گولاگنج کا ایک شخص ڈپریشن کا شکار ہوکرڈاکٹر کے پاس پہنچا،اس ڈاکٹر نے بھی پرچہ پراپنے نوٹ میں لکھاہے کہ مریض نوٹ بندی کی وجہ سے ڈپریشن کاشکارہے ،ہمیشہ سوچتارہتاہے ، رات میں نیند نہیں آتی ہے ،جس کی وجہ سے تین چار طرح کی علاج بھی لکھی گئی، جب یہ بات میڈیاکہ پاس پہنچی تو میڈیاکاایک شخص گولاگنج کے ڈائیگنوسٹک سنٹر پہنچ کر اس کے ذمہ داروں سے بات چیت کی، لیکن اس وقت اس ڈاکٹر سے ملاقات نہیں ہوسکا، اس لئے کہ ڈاکٹر موجود نہیں تھا،اسی میڈیاکا ایک بندہ اس پرچہ کی سچائی معلوم کرنے کے لئے نئی دہلی کے پرائیمرس اسپتال پہنچا،تاکہ اس پرچہ میں جوعلاج لکھاگیاتھا،سچ میں وہ اسی مرض کاتھا ،جو اس پرچہ میں لکھاگیا،پرائیمرس اسپتال کا ڈاکٹر بھی ایک ایک دواکے بارے میں بتایاکہ ہاں یہ دوااسی مرض کے لئے ہے ،یہ ایک سچائی ہے، جوعوام کے سامنے الیکٹرانک میڈیاکے ذریعہ آچکی ہے ،کسی طبقہ سے چھپی نہیں ہے،اس لئے ہرعاقل وبالغ شخص اس معاملہ کو اپنے اپنے فہم وادراک کے ذریعہ سمجھ سکتے ہیں۔
دیہاتوں میں کوئی شخص یاعام کسان مودی کانام اچھے الفاظ کے ساتھ لینانہیں چاہتا،اس لئے کہ اس وقت کسان بہت دکھ تکلیف میں مبتلاہے، اس کی حالت ومعیشت کاکوئی پاس ولحاظ رکھنے والانہیں ہے، کتنے کسانوں کی کاشتکاری رک چکی ہے، کتنے کھیت خالی پڑی ہوئی ہے،کتنے کسان روپے نہ ہونے کی وجہ سے بھوک مررہے ہیں ،یہاں توبس جوبات ہوتی ہے ،جوفرمان صادر کرناہوتاہے، امیرومالدار گھرانے جیسے انیل امبانی ،مکیش امبانی کوسامنے رکھ کر میڈیا والے کوبلاکران کے سامنے اپناتغلقی فرمان صادر کرکے بہت فخرمحسوس کرتے ہیں ،نہ کبھی کسانوں کے بارے میں سوچانہ کبھی یہاں کی غربت افلاس کاپاس ولحاظ رکھا،یہاں تواربوں کھربوں کو دیکھ کرباقی سب کو ایک ہی ترازوپررکھ کر سمجھ لیاجاتاہے کہ ہرشخص مالدار ہے، ہمارے اس فرمان کو ماننے کے لئے لوگ تیاربیٹھے ہیں، جوکہ نریندرمودی کی صرف بھول ہے ، نوٹ بندی کی وجہ سے ملک کی معیشت میں کنٹرول کرنے کے لئے سالوں وقت کی درکار ہے ،راتوں رات میں نوٹ بندی کا فیصلہ لیکرملک کی معیشت کوتباہ بربادکردیاہے،ہندوستان کتنااچھاترقی کی راہ پرگامزن تھا،کالادھن کے چکرمیں ہندوستان کے عوام کوبند کمرے میں ڈال دیا گیاہے،ملک کوغریب بنادیاہے، ہندوستان کی کرنسی کافی ڈاؤں ہوچکی ،اتنازیادہ کبھی نہیں ہواتھا،اس کاذمہ دار نریندر مودی ہے،جویہاں کی لوگوں کی ترقی اورروزی روٹی اور کسانوں کوبھوک مرنے پرمجبورکیاہے۔
ملک کوکیش لیس بنانے کے پیچھے بھی حکومت کا ضرور کوئی نہ کوئی منشاء رہاہوگا،جودھیرے دھرے عوام کے سامنے آشکاراہوجائے گاکہ مودی ضرور پے ٹیم ایم مالکوں سے کافی لین دین کیاہوگااور اس کی معیشت کوفروغ دینے کے لئے ملک کی عوام کوپریشانی میں ڈالنااپنے لئے مناسب سمجھاہے،چونکہ یہ سرکارجوبھی کچھ قدم اٹھاتی ہے، اس میں اس کافائدہ ضرورہوتاہے ،آج کے دورمیں کوئی بھی شخص کوئی کام بغیرفائدہ یامطلب پرستی کے منھ بھی ڈالنے کوتیار نہیں ہوتا،بھلایہ معاملہ ہوا کوئی توراج کی بات ہوگی،اربوں کھوبوں پربات ہوئی ہوگی اور بی جے پی کے اکاؤنٹ میں ڈالاگیاہوگا،اس لئے عوام کے سامنے بھی ہرچیز کی حقیقت آشکاراہوجائے گا،اس کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔
9891427168

SHARE