اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے کچھ دنوں پہلے حضرت محمدؐ کی حیات پر ایک متنازعہ کتاب شائع کی جس پر خوب ہنگامہ برپا ہے۔ اب آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ان کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے بدھ کے روز حیدر آباد کے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور وسیم رضوی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے اپنی کتاب میں پیغمبر محمدؐ کے خلاف قابل اعتراض باتیں لکھی ہیں۔ پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد اویسی نے کہا کہ انھیں رضوی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج ہونے کی یقین دہانی ملی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انھیں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔
Following our complaint against Wasim Rizvi for creating hatred against Muslims & insulting Prophet Mohammed (PBUH), FIR has been registered and case has been entrusted to SI, Kamatipura PS. We hope that immediate action is taken pic.twitter.com/ccATgwCa5t
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) November 17, 2021
واضح رہے کہ وسیم رضوی نے غازی آباد کے ڈاسنا واقع مہاکالی مندر میں پوجا کے بعد مہنت یتی نرسنہانند سرسوتی سے اپنی متنازعہ کتاب ‘محمد’ کا اجرا کرایا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسلام دنیا میں کیوں آیا اور دہشت گردانہ نظریہ کیوں رکھتا ہے، اسی کا انکشاف کتاب میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وسیم رضوی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کتاب پیغمبر محمد صاحب کے کردار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس کتاب کے تعلق سے مسلم طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وسیم رضوی پر اہانت رسولؐ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی لگاتار بڑھ رہا ہے۔