نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجستھان کے ایک ایم ایل اے کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف 10 ماہ کے دوران اس طرح کا دوسرا کیس ہے۔ پرتاپ لال بھیل کے خلاف مقدمہ ایک 37 سالہ خاتون کی شکایت کے بعد درج کیا گیا ہے۔ اس خاتون نے شکایت کی کہ معاشی پریشانی کے باعث وہ ملازمت کے سلسلے میں رکن اسمبلی سے رجوع ہوئی تھیں، رکن اسمبلی نے اسکے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش کی ایک اور خاتون نے مسٹر بھیل پر اس سال فروری میں اس کے ساتھ عصمت ریزی کا الزام لگایا تھا۔ تازہ طور پر خاتون کی شکایت پر سوکھیر پولیس اسٹیشن میں رکن اسمبلی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔