دہلی میں ہوا کا معیار ائیر کوالٹی سسٹم کے مطابق انتہائی خراب زمرے میں

قومی دارالحکومت میں جمعہ کوبھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ ایئر کوالٹی سسٹم اور ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ سسٹم (ایس اے ایف اے آر) کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کے معیار کا انڈیکس 363 پر درج کیا گیا۔
ایس اے ایف اے آر کے مطابق، دہلی کے ملحقہ علاقوں میں پرالی جلانے والے مقامات کی تعداد کم ہو کر 773 ہو گئی۔ جس کی وجہ سے آلودگی میں کچھ بہتری آنے کا امکان ہے۔ وہیں دہلی کے پی ایم 2.5 میں اس کی شراکت 2 فیصد تھی۔ پی ایم 2.5 اورپی ایم 10 کا ارتکاز “انتہائی خراب” زمرے میں بالترتیب 182 اور “خراب” زمرے میں 292 تھا۔
ایس اے ایف اے آر نے اپنے صبح کے جاری بلیٹن میں کہا کہ دہلی کی ہوا کے معیار کا انڈیکس اگلے دو دنوں تک ایسا ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دہلی میں کم ازکم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق فرید آباد میں 349، غازی آباد میں 360، گریٹر نوئیڈا میں 308، گروگرام میں 323 اور نوئیڈا میں 336 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیاہے۔ مرکز نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ فضائی آلودگی کمیشن نے دہلی-این سی آر میں آلودگی کوروکنے کے لئے سخت قدم اٹھائے ہیں۔
دوسری جانب دہلی حکومت نے آلودگی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آلودگی میں اضافے کو روکنے کے لیے بغیر کام کے گاڑیوں کی باہر نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور 300 کلومیٹر کے دائرے میں چھ تھرمل پاور پلانٹس کو بند کر دیا ہے اور ملازمین کو بھی اتوار تک گھر سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com