لکھنؤ: اتر پردیش میں تمام سیاسی پارٹیاں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔ اس بار یوپی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی میدان میں ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 403 اسمبلی سیٹوں میں سے 100 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ پارٹی نے کہا کہ وہ اتحاد بنانے کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔لکھنؤ میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا، “ہماری پارٹی نے 100 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم مزید پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ وقت بتائے گا کہ ہم اتحاد بناتے ہیں یا نہیں۔ ہم یقینی طور پر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔