لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے اہل خانہ کو اترپردیش میں ایس پی حکومت بننے پر 25 لاکھ روپئے بطور ‘کسان شہادت سمان’ رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
اکھلیش نے بدھ کو بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ایس پی کی حکومت بننے پر تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ ‘کسان کی جان انمول ہے کیونکہ وہ دوسروں کی زندگی کے لئے اناج اگاتا ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ سال 2022 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر کسان تحریک میں شہید ہوئے کسانوں کو 25 لاکھ روپئے بطور ‘کسان شہادت سمان رقم’ کے طور پر دی جائے گی۔
किसान का जीवन अनमोल होता है क्योंकि वो ‘अन्य’ के जीवन के लिए ‘अन्न’ उगाता है।
हम वचन देते हैं कि 2022 में समाजवादी पार्टी की सरकार आते ही किसान आंदोलन के शहीदों को 25 लाख की ‘किसान शहादत सम्मान राशि’ दी जाएगी। #किसान
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) November 24, 2021
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے جاری کسان تحریک کے دوران 700 سے زیادہ کسانوں کی مختلف وجوہات سے موت ہوگئی۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں سے تحرک ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے تحریک میں مارے گئے کسانوں کی شہادت کا درجہ دینے، اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور کسانوں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔