مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف این ایس یو آئی نے محاذ کھول دیا ہے۔ این ایس یو آئی کارکنان وزیر اعلیٰ کی رہائش کا گھیراؤ کرنے پہنچے تھے جہاں پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا۔
मुख्यमंत्री @ChouhanShivraj जी आप छात्रो की आवाज को बैरिकेडिंग, लाठीचार्ज, पुलिसिया बर्बरता से दबा नहीं सकते
आज मध्यप्रदेश के छात्र-छात्राएं आपके आवास पर अपने हक की आवाज उठाने आये हैं आप दमन की नीति अपनाकर बच नहीं सकते आज #ShikshaBachaoDeshBachao का नारा पूरे देश में गूंज रहा है pic.twitter.com/c8nS9V4YGA— NSUI (@nsui) November 25, 2021
واضح رہے کہ این ایس یو آئی کارکنان پہلے وزیر اعلیٰ کی رہائش کی طرف جانے والی سڑک پر پہنچے جہاں پولیس نے پہلے سے بیریکیڈنگ لگائی ہوئی تھی۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے این ایس یو آئی کارکنان پر خوب لاٹھی چارج کیا۔ اس مظاہرہ میں این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن، ریاستی صدر منجل ترپاٹھی بھی موجود رہے۔ پولیس فورس نے انھیں بیریکیڈس لگاتے ہوئے ریڈکراس چوراہے پر روکا۔ اس دوران کارکنان کی پولیس کے ساتھ تصادم کا معاملہ سامنے آیا۔
मुख्यमंत्री @ChouhanShivraj जी आप छात्रो की आवाज को बैरिकेडिंग, लाठीचार्ज, पुलिसिया बर्बरता से दबा नहीं सकते
आज मध्यप्रदेश के छात्र-छात्राएं आपके आवास पर अपने हक की आवाज उठाने आये हैं आप दमन की नीति अपनाकर बच नहीं सकते आज #ShikshaBachaoDeshBachao का नारा पूरे देश में गूंज रहा है pic.twitter.com/c8nS9V4YGA— NSUI (@nsui) November 25, 2021
اس سے قبل این ایس یو آئی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا تھا کہ صرف جھنڈے، بینر، پوسٹر اور نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ اپنی اس توانائی کو کانگریس تنظیم کو مضبوط کرنے میں لگائیں۔ آپ ریاست کا مستقبل ہیں۔ ہر کالج میں این ایس یو آئی کی یونٹ ہونی چاہیے۔ آپ کا اگر یہ جوش برقرار رہتا ہے تو دو سال بعد مدھیہ پردیش میں کانگریس کا جھنڈا لہرانے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔