بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منّور فاروقی کا یہ بارہواں شو تھا جسے گزشتہ دو مہینوں کے دوران منسوخ کیا گیا۔ بنگلور پولیس نے اپنے ایک اعلان میں انہیں” متنازع شخص “ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خلاف ورزی کے خدشے کے سبب منّور فاروقی کا شو منسوخ کیا گیا۔ اس سے قبل مقامی شدت پسند ہندو تنظیموں نے منّور فاروقی اور شو کے منتظمین کو دھمکیاں دی تھیں۔
منّور فاروقی نے مسلسل دھمکیوں کے سبب مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیشے سے دستبردار ہوجانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ”نفرت جیت گئی، آرٹسٹ ہار گیا، اب بس، خدا حافظ، ناانصافی۔”
Nafrat jeet hai, Artist haar gaya.
Im done! Goodbye! INJUSTICE pic.twitter.com/la4xmaeQ0C— munawar faruqui (@munawar0018) November 28, 2021
” ہار نہیں ماننی ہے! “
منّور کے اس اعلان پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور ششی تھرور کے علاوہ متعدد سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا کی شخصیات نے 29 سالہ کامیڈین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا، ”نفرت نہیں جیتے گی، یقین رکھیں، ہار نہیں ماننی ہے۔ رکنا نہیں ہے۔” گو راہل گاندھی نے اپنی ٹوئیٹ میں کسی کا حوالہ نہیں دیا ہے تاہم سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ ٹوئیٹ منور کے سلسلے میں ہی کیا ہے۔
नफ़रत नहीं जीतेगी- विश्वास रखिए
हार नहीं माननी, रुकना नहीं है।#StayUnited— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 28, 2021
کانگریس کے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا، ” یہ قابل مذمت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں لیکن اسٹینڈ اپ کامیڈین کے شو کے سلسلے میں دھمکی دینا انتہائی گھٹیا اور شرمناک ہے۔“
سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹّا نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں کہا، ” نفرت کو جیتنے نہ دیں۔“
https://twitter.com/Guttajwala/status/1464869251055980547?t=38RiELqR4krv69WproAemQ&s=19
بالی ووڈ اداکارہ سوورا بھاسکر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ” یہ دل شکن اور شرمناک ہے “…