سہارنپور میں 2 دسمبر کو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے امت شاہ

سہارنپور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دو دسمبر کو سہارنپور میں ریاستی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔ اس کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھی پختہ انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ شاہ یہاں ماں شاکنبھری دیوی اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے کابینہ کے کچھ دیگر افراد اور عوامی نمائندے موجود رہیں گے۔ وزیر داخلہ کے مجوزہ دورے کو دیکھتے ہوئے سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ سینئر ایس پی آکاش تومر نے منگل کو بتایا کہ جائے پروگرام پر پولیس کے علاوہ سات کمپنی پی اے سی کے جوانوں کی تعیناتی کی جائے گی۔ پروگرام کے دوران نو اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ، 20 ڈپٹی ایس پی، 37 ایس ایچ او، 32 انسپکٹر، 330 سب انسپکٹر، 1440 کانسٹیبل، آمدورفت کے لئے 12 داروغہ و کانسٹیبل لگائے گئے ہیں۔

سہارنپور کے گاؤں پور وانرکا گاؤں میں بننے والی مان شکمبھری دیوی یونیورسٹی کے لئے 50 ایکڑ زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو یونیورسٹی کی تعمیر کا ذمہ دیا گیا ہے۔ تعمیر کا کام جنوری 2023 تک پورا کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com