بہار بہار اسمبلی کے احاطے سے ملی شراب کی خالی بوتلیں، تیجسوی کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ

پٹنہ: آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی احاطے سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہونے پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بہار اسمبلی کے اندر شراب کی بوتل کہاں سے آئیں؟ وزیر اعلیٰ خود معائنہ کریں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شراب مافیا کے ساتھ تصویر دیکھی ہے۔ نتیش کمار کے وزراء کو جرائم کرنے کی چھوٹ حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ کو بہار کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔

اسمبلی کے احاطہ سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہونے کی خبر موصول ہونے کے بعد تیجسوی یادو موقع پر پہنچے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چیمبر سے چند قدم کے فاصلے پر مختلف برانڈز کی شراب کی بوتلیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے درمیان اسمنبلی کے موجودہ اجلاس کے دوران ہی اسمبلی میں شراب دستیاب ہو رہی ہے، باقی بہار کا کیا حال ہے اس کا آج تصور ہی کر سکتے ہیں۔

اس معاملے پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اسمبلی میں بیان دیا۔ انہوں نے کہا، ”میں نے ان سے (نائب وزیر اعلیٰ) پوچھا، انہوں نے کہا کہ اس احاطے میں کہیں شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ انتہائی قابل اعتراض بات ہے۔ یہ کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے؟ میں یہ بات اسپیکر کے سامنے کہتا ہوں، اگر وہ اجازت دیں تو میں آج ہی اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے کہوں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے انکوائری کرنے کے لئے کہوں گا۔ یہاں بوتلیں ملنا کوئی عام بات نہیں۔ ایسا کرنے والوں کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com