عوام پر مہنگائی کی مار جاری، سی این جی کے داموں میں پھر اضافہ

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتیں آج صبح 6 بجے سے نافذالعمل ہو گئیں۔ دہلی اور این سی آر کے علاوہ ہریانہ اور راجستھان میں بھی سی این جی کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں بھی سی این جی کے دام بڑھائے گئے تھے۔
سرکاری کمپنی اندر پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کے مطابق، راجدھانی میں سی این جی کے داموں میں ایک روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 14 نومبر کو دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کے داموں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت سی این جی کے دام دہلی میں 2.28 روپے اور نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 2.56 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
قیمتوں میں اضافہ کے بعد دہلی میں سی این جی 53.04 روپے فی کلوگرام پر دستیاب ہے۔ جبکہ گڑگاؤں میں ایک کلوگراہم سی این جی کی قیمت 60.40 روپے ہے۔ ادھر، ہریانہ کے ریواڑی میں سی این جی 61.10 روپے، کیتھل اور کرنال میں 59.30 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ راجستھان کے اجمیر، پالی اور راج سمند میں سی این جی کی ترمیم شدہ قیمتیں 67.31 روپے فی کلوگرام ہے۔ پٹرول-ڈیزل کی مہنگائی کی مار بردشت کر رہے عوام کو اب سی این جی کی مار بھی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com