ممبئی: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملات میں اضافہ اور اسکے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات اور عوامی اجتماعات کو روکنے کے لئے ممبئی پولیس نے 11 دسمبر بروز سنیچر اور 12 دسمبر بروز پیر کے دن ضابطہ فوجداری (سی آر سی پی) کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے رو سے پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کے ساتھ ساتھ ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ احکامات ممبئی کمشنریٹ کی حدود میں نافذ العمل ہوگا۔
ممبئی میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز) کی جانب سے جاری کیے گئے یہ احکامات کورونا وائرس کے اومیکرون سے لاحق خطرے کے پیش نظر ضروری تھے نیز گزشتہ ہفتے امراوتی اور مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کے پس منظر میں بھی یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ ممبئ پولیس کے ایک سینئر افسر نے اخبار نویسیوں کو بتایا ہے۔