ملک جنرل روات کی قومی خدمات کے لئے ہمیشہ مقروض رہے گا

گھوسی- مئو ناتھ بھنجن (ملت ٹائمز – مظفر الاسلام) ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس وپن راوت اور اُنکی اہلیہ سمیت دیگر فوجی جوانوں کی بے وقت موت پر مقامی قصبہ کے قاضی پورہ واقع مدرسہ عثمانیہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کر ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس وپن راوت اور اُنکی اہلیہ سمیت دیگر فوجی جوانوں کو نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مظفر الاسلام نے کہا کہ ملک کے اعلٰی ترین آرمی چیف جنرل بپن روات اور اُنکی اہلیہ سمیت کئی فوجی افسران کی موت کی خبر سن کر بہت دیکھ ہوا ملک جنرل روات کی قومی خدمات کے لئے ہمیشہ مقروض رہیگا۔ بہادر اور عظیم شخصیت سی ڈی ایس وپن راوت سمیت تمام فوجی جوانوں کو تاحیات یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مدرسہ کے منیجر قاضی فیض اللہ، حافظ منیر الاسلام، مولانا ارشاد نعمانی، مفتی ابوسلمہ،عالمہ ام ایمن،عالمہ فاطمہ خاتون، یاسمین پروین، آمنہ خاتون،عالمہ فاطمہ خاتون سمیت تمام اساتذہ موجود رہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com