سماجوادی پارٹی کی وجے یاترا کا چھٹا مرحلہ آج سے شروع

جونپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو منگل سے جونپور میں پارٹی کی وجے رتھ یاترا کے چھٹے مرحلے کی قیادت کریں گے۔ ایس پی کے ذریعہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق، اکھلیش دو دن تک جونپور کے تمام اسمبلی حلقوں کے دورے پر ہوں گے۔ ایس پی صدر اکھلیش منگل کو صبح 11 بجے جونپور پہنچیں گے۔

جونپور ضلع میں چھ مقامات پر ان کے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ان کے استقبالیہ پروگرام بھی ہیں۔ اکھلیش منگل کو صبح 11:00 بجے ظفرآباد اسمبلی کے دھرم پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جون پور صدر اسمبلی حلقہ کے قطب پور چوراہے پر دوپہر 12:00 بجے ان کے جلسہ عام کی تجویز ہے۔ اس کے بعد دوپہر 1:00 بجے اکھلیش گلال پور میں واقع ملہنی بازار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اکھلیش کا اگلا جلسہ عام دوپہر 03:00 بجے جمونیہ میں ہوگا۔ اس کے بعد جونپور میں وہ پارٹی کے مقامی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا جونپور میں ہی رات کے قیام کا پروگرام ہے۔ اگلے دن 15 دسمبر کو صبح 11:30 بجے اکھلیش وجے رتھ یاترا کے ساتھ بدلاپور اسمبلی حلقہ جائیں گے۔ جہاں کیڈر پور کے گراؤنڈ میں ان کا جلسہ ہے۔ اس کے بعد وہ دوپہر 12:00 بجے سجن گنج اور 01:00 بجے مچھلی شہر کے جمال پور میں واقع بی ایم میموریل اسکول میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یاترا کے آخری مرحلے میں اکھلیش یادو 03:00 بجے مڈیاہو واقع وویکانند رام لیلا میدان میں جلسہ عام منعقدہوگا۔

(بشکریہ قومی آواز) 

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com