اتر پردیش کے امیٹھی میں کانگریس آج طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج اپنے پرانے قلعے امیٹھی میں پہنچے ہیں۔ امیٹھی میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ آج عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی امیٹھی میں ‘پدیاترا’ کر رہے ہیں۔
راہل اور پرینکا کی یہ پدیاترا پورے 6.5 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اپنے لیڈران کا ساتھ دینے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ امیٹھی میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح امیٹھی کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا ہے۔