امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں غلط اطلاعات کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو قتل کیا

واشنگٹن: (ایجنسیاں) امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں ناقص انٹیلی جنس معلومات پر فضائی کارروائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں امریکہ کی فضائی کارروائیاں ناقص انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور رہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غلط اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں میں بچوں سمیت ہزاروں عام شہری قتل کر دیئے گئے لیکن کسی بھی مقام پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نظر نہیں آئی۔ دوسری جانب رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن بل اربن نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com