لکھیم پور سانحہ: ہنگامہ آرائی کے درمیان اجے مشرا 6 دن سے روپوش، حزب اخلاف کا آج پارلیمنٹ میں مارچ

نئی دہلی: لکھیم پور کھیری معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے حوالہ سے پارلیمنٹ سے سڑک تک ہنگامہ ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف استعفے مانگ رہی ہے لیکن ملک کی سلامتی کی ذمہ داری لینے والے ٹینی کا 6 دن سے کوئی سراغ نہیں ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں ٹینی کے استعفی کے مطالبہ پر آج بھی پارلیمنٹ میں مارچ نکالنے جا رہی ہیں۔
لکھیم پور کھیری معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ آج دوپہر 12:30 بجے پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ سے وجے چوک تک مارچ نکالیں گے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں تمام اپوزیشن پارٹیاں اجے مشرا ٹینی کے استعفیٰ اور برطرفی کا مطالبہ کریں گی۔ وجے چوک پہنچنے کے بعد حزب اختلاف مشترکہ پریس کانفرنس بھی کرے گی۔
ایک طرف جہاں پارلیمنٹ میں ٹینی پر ہنگامہ جاری ہے وہیں سڑک پر بھی ان کا پتلا جلایا جا رہا ہے لیکن ٹینی کا اس وقت کہاں ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں۔ حزب اختلاف کے کئی لیڈران کا کہنا ہے کہ ٹینی کے غائب ہونے کا مطلب ہے کہ وہ اپ اٹھ رہے سوالوں کے جواب دینے سے قاصر ہیں۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ٹینی نے ایک کے صحافی کو دھمکی بھی دی تھی۔
گونڈا کے صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف صحافیوں نے سڑکوں پر خاموش احتجاج کیا۔ اتنا سب ہونے کے باوجود بی جے پی تحقیقات کا حوالہ دے کر انتظار کرنے کو کہہ رہی ہے۔ تاہم ہنگامہ آرائی کا بی جے پی پر اثر ضرور پڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کی تقریبات میں ٹینی نظر نہیں آ رہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com