دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر پر معاملہ درج

اتراکھنڈ کے ہری دوار میں منعقد ہ سہ روزہ دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر کی بنیاد پر پولس نے رپورٹ درج کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جوالہ پور کے رہنے والے گل بہار خان نے ہری دوار نگر کوتوالی میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی اور دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی۔ ہری دوار کے کھرکھری میں وید نکیتن آشرم میں منعقدہ دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کی بنیاد پر پولیس نے آج رپورٹ درج کی ہے۔
کوتوالی کے انسپکٹر راکیندر کٹھیت نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور تحقیقات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ادھر مقامی لیڈر ساکیت گوکھلے نے بھی اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر منتظمین اور مقررین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرم سنسد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بہت سے سنت موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com