کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ ‘ویر ساروکر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ گائے ہماری ماتا نہیں ہوسکتی اور اس کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔’
دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہاں ایسے بھی ہندو ہیں جو گائے کا گوشت کھاتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جو گائے کی قربانی کے خلاف ہیں۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ‘ساورکر نے خود اپنی کتاب Savarkar Book میں لکھا ہے کہ ہندو مذہب کا ہندوتوا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔’
اس کے علاوہ ساورکر نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ ‘گائے ہماری ماتا نہیں ہو سکتی اور گائے کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔’