ہندوستان میں ایک دن میں پھر کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 488 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی اور 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 17.22 فیصد ہے۔
دریں اثنا، ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز 3.69 فیصد بڑھ کر 10050 ہو گئے۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *