ہندوستان میں کورونا کی وحشت ناک رفتار جاری، تین لاکھ 33 ہزار سے زائد نئے کیسز، 525 افراد کی موت

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 525 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سے 4171 معاملے کم آئے ہیں، گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔
ہندوستان کی کونسل برائے طبی تحقیق کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے لئے 18 لاکھ 75 ہزار 533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 71 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 580 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *