نئی دہلی: (ملت ٹائمز) اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہونے پر پریس کلب آف انڈیا کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک کے سرکردہ صحافی شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کا عنوان ہے
” ملک کی تعمیر میں اردو میڈیا کا کردار “
پریس کلب آف انڈیا کی مجلسِ منتظمہ کے منتخب رکن اے یو آصف نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ 2022 کو اردو صحافت کو دو سو سال پورے ہورہے ہیں، ملک کی آزادی، اس کی تعمیر اور ہمہ جہت ترقی میں اردو میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے اس لیئے دو سوسال پورے ہونے پر جشن کا اہتمام کیا جارہاہے، اس موقع پر پریس کلب آف انڈیا نے بھی اردو میڈیا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پریس کلب آف انڈیا بھارت میں صحافیوں کی سب سے قدیم تنظیم ہے۔
یہ پروگرام27 مارچ 2022 شام 3 بجے بروز اتوار بہ مقام پریس کلب آف انڈیا، رائے سینا روڈ نئی دہلی منعقد ہورہاہے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس کی صدارت جناب اوماکانت لکھیرا صدر پریس کلب آف انڈیا کریں گے۔
مہمانان خصوصی کے جناب اوپیندر رائے گروپ ایڈیٹر و سی ای او سہارا نیوز نیٹ ورک ، ایم ودود ساجد ایڈیٹر روزنامہ انقلاب کی شرکت ہوگی،
کلیدی خطاب جناب ونے کمار سکریٹری جنرل پریس کلب آف انڈیا کا ہوگا علاوہ ازیں مندرجہ ذیل صحافی اظہار خیال کریں گے۔
جناب ستیش جیکب سینئر صحافی بی بی سی ہندی
جناب ایس کے پانڈے سینئر
صدر دہلی یونین آف جرنلسٹس
جناب ظفر آغا چیف ایڈیٹر قومی اواز
جناب شاہد صدیقی
چیف ایڈیٹر ہفت روزہ نئی دنیا دہلی
جناب عبد الماجد نظامی
گروپ ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو
جناب قربان علی
سینئر صحافی
جناب خالد ملا سینئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر نیوز18 اردو حیدرآباد
جناب شیخ منظور سینئر صحافی
جناب تحسین منور
چیف ایڈیٹر نیوز 18 اردو دہلی
جناب شمس تبریز قاسمی
چیف ایڈیٹر ملت ٹائمز گروپ
جناب عرفان وحید ایڈیٹر اردو پیشرفت دہلی
جناب احمد جاوید
سینئر صحافی
جناب انیس امروہوی
کالم نگار
جناب عارف اقبال ایڈیٹر اردو بک ریویو دہلی
انجینئر ہدایت اللہ
ڈاکٹر صبیحہ ناہیدکالم نگار
زیر اہتمام پریس کلب آف انڈیا رائےسینا روڈ نئی دہلی
نظامتِ کے فرائض سینئر صحافی اے یو آصف انجام دیں گے۔

Leave a Reply