مدہوبنی- مدھے پورہ: خدمت خلق ضرورت کے ساتھ عبادت بھی ،اسلامی تعلیمات کے مطابق بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے اور نفع رسانی کام کرے،اس سے نہ صرف محبت وبھائ چارگی بڑھتی ہے ،بلکہ محبت الٰہی اور رضاء الٰہی کابھی سبب ہے ،کسی بھی انسان کے لئے یہ بڑی بات ہے کہ مصیبت میں مبتلا شخص کی مصیبت کو دور کرے،یہ باتیں قاری ظفر اقبال مدنی کارگذار مہتمم جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ نے ریلیف تقسیم سے قبل کہا،واضح رہے کہ گذشتہ دن مدھے پورہ ضلع کے پوکھریا گاوں میں آگ لگنے کی وجہ سے درجنوں گھر جل کر راکھ ہو گیا ،جس کی وجہ سے زبردست نقصان ہوا،جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ کے کارگذار مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی اور صدر المدرسین مفتی محمد انصار قاسمی کی ہدایت پر ایک وفد ریلیف لے کر پوکھریا پہنچا اور پریشان حال لوگوں کے درمیان ضرورت کاسامان تقسیم کیا،موقع پر سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نے کہا کہ جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے،بلکہ ایک تحریک کانام ہے،بانی جامعہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد ایک صالح معاشرہ کی تشکیل کا تھا،جس کے لئے وہ ہرممکن کوشش کرتے رہتے تھے،خوشی ہے کہ ان کا مشن جاری ہے ،موقع پر موجود سیاسی رہنما منا عظیم نے کہا کہ جامعۃ القاسم کی بڑی خدمات ہے یہاں کے بےشمار طلبہ نے وہاں سے علمی پیاس بجھائ ہے ،ایسےموقع پر وہاں کے ذمہ داران نے اہل پوکھریا کو یاد رکھا اور مدد کا ہاتھ بڑھایا اس کے لئے بہت شکریہ ،مفتی محمد انصار قاسمی نے کہا کہ ہم عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ سماج اور آس پڑوس میں کون ایسے ہیں جن کی گھر میں خوشیاں میسر نہیں ہے ،ہم اپنے ساتھ ان کے لئے بھی سوچیں ،مفتی عقیل انور مظاہری نےکہاکہ اسلام میں ہمدردی کی بڑی تاکید ہے اس سلسلے میں معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ساری مخلوق خداکا کنبہ ہے ،مخلوق میں سب بہتر ہے وہ جو خدا کے کنبہ سے محبت کرے،ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور غم خواری کامعاملہ کریں ،واضحرہےکہ ریلیف کے سامان میں کھانے کے اشیاء کے علاوہ کپڑے بھی تھے۔موقع پرغیاث الدین ،حافظ تبریز عثمانی ،ڈاکٹرتنویرعالم،حافظ عبد الرحمن ،ذہین عالم ،محمداکرام وغیرہ تھے۔جبکہ وفد میں مفتی عقیل انور مظاہری ،شاہ جہاں شاد ،مولانا محمد صغیر مفتاحی ،محمدنیاز الدین ،حافظ محمد کوثر عثمانی ،محمد اسماعیل اور محمد ذاکر تھے۔






