ملک میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 3 مئی بروز منگل کو ہندوستان میں منائی جائے گی عید

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) عید الفطر کا چاند آج یکم جنوری کو بھارت میں نظر نہیں آیا ہے۔ بھارت کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے آج انتیس رمضان بروز اتوار مطابق یکم مئی کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی لیکن چاند نظر نہیں آیا لہذا اب یہاں 3 مئی بروز منگل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔

امارت شرعیہ پٹنہ ، جامع مسجد دہلی ۔ سمیت متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ چاند دیکھے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

ہم آپ کو بتادیں کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں دو مئی بروز سوموار کو عید الفطر کی نماز ادا کی جارہی ہے جبکہ افغانستان میں یکم مئی بروز اتوار کو ہی عید منائی گئی ہے۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *