جل ابھیشیک کے لئے تاج محل پہنچنے والے پرمہنس اچاریہ نظر بند

اترپردیش کے آگرہ میں واقع تاج محل میں داخلہ نہ ملنے کے بعد اجودھیا کے سنت پرمہنسچاریہ جنہوں نے 5 مئی کو دوبارہ وہاں داخل ہوکر جل ابھیشیک کرنے کا اعلان کیا تھا، دو دن قبل ہی منگل کو شہر میں پہنچ گئے۔

مقامی انتظامیہ نے انہیں تاج محل کی طرف بڑھنے سے پہلے ہی روک دیا اور 5 مئی تک گھر میں نظر بند کر دیا۔ اب انہیں 6 مئی کو رہا کیا جائے گا۔

پولس کی کارروائی سے ناراض پرہنسچاریہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کھانا اور پانی چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں تاج محل جانے کی اجازت دی جائے، ورنہ ان کا انشن جاری ہے۔

اجودھیا کی چھاؤنی تپسوی اکھاڑہ کے جگد گرو پرمھانس آچاریہ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگرہ کے ماہر آثار قدیمہ کے بلانے پر یہاں آئے تھے، لیکن انتظامیہ نے انہیں درمیان میں ہی روک دیا۔ چار گھنٹے گھمانے کے بعد انہیں کیٹھم لیک گیسٹ ہاؤس لے جایا گیا، جہاں انہیں ہاوس اریسٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تاج محل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ میں نے بھگوا کپڑے پہن رکھے ہیں۔ وہاں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ صرف ٹوپی پہننے والے ہی تاج محل میں جاسکتے ہیں، باقی افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *