آسکر یافتہ مایا ناز گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے اپنے منگیتر ریاض شیخ محمد کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ گزشتہ سال 29 دسمبر کو خدیجہ اور ریاض الدین نے منگنی کی تھی۔
حیدرآباد (تلنگانہ) : موسیقی کے ماہر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ نے کاروباری اور آڈیو انجینئر ریاض الدین شیخ محمد کے ساتھ شادی کی۔ اس جوڑے کی شادی 5 مئی کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں ہوئی۔ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں جوڑے نے صرف قریبی رشتہ داروں اور اپنے پیاروں کو ہی مدعو کیا تھا۔
موسیقار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ لی گئی ایک فیملی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘ خدا اس جوڑے کو اپنی برکتوں سے نوازے، آپ کی نیک تمناؤں اور محبت کے لیے شکریہ۔ رحمان کے ذریعہ یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ذریعہ نیک خواہشات دئیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
خدیجہ جو عوامی تقریب میں کم ہی نظر آتی ہیں اور انہوں نے بھی سوشل میڈیا میں تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری دی اور لکھا کہ ‘ میری زندگی میں مجھے جس دن کا سب سے زیادہ انتظار تھا، میں نے ریاض الدین سے شادی کرلی ہے’۔ واضح رہے کہ خدیجہ اور ریاض الدین نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو منگنی کی تھی۔ خدیجہ کے علاوہ رحمان کی ایک اور بیٹی رحیمہ اور بیٹا امین بھی ہے۔






