وارانسی: گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی کا 80 فیصدی کام مکمل

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں ویڈیو گرافی کا کام دوسرے دن اتوار کو بھی جاری رہا اور اس کا زیادہ ترکام پورا ہوگیا۔ مقامی عدالت کی ہدایت پر ویڈیو گرافی سروے کا کام ہفتہ کو شروع ہوا تھا۔ موصول اطلاع کے مطابق اب تک 80 فیصدی علاقے کی ویڈیو گرافی کی جاچکی ہے۔ اس دوران پورے احاطے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت ویڈیو گرافی سے متعلق اشیاء بھی سروے ٹیم کے ذریعہ وہیں جمع کروا دی جاتی ہے۔

سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے احاطے کی ویڈیو گرافی کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں کی جا رہی ویڈیو گرافی رپورٹ ایڈوکیٹ کمشنر 17 مئی سے پہلے عدالت میں پیش کریں گے۔ جس پر عدالت 17 مئی کو سماعت کرے گی۔ اتوار کو مسجد کے بالائی حصے کی ویڈیو گرافی کی گئی۔ ہفتہ کو مسجد کے تہہ خانے کے مختلف کمروں کا سروے کیا گیا تھا۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *