اجمیر شریف کی درگاہ پر بھی شیومندر ہونے کا کیا دعویٰ

اجمیر: آگرہ کے تاج محل، کاشی کی گیان واپی اور متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں پر مندر کے دعووں کے بیچ، اب اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر بھی ہندو تنظیم نے دعویٰ کیا ہے۔
مہارانا پرتاپ سینا کا کہنا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں ایک ‘شیو مندر’ بھی ہے۔ ہندوتوادی تنظیم نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور مرکزی حکومت کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راج وردھن سنگھ پرمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اجمیر میں خواجہ کی درگاہ شیو مندر تھی، لیکن اسے درگاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راج وردھن سنگھ پرمار کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ ہمارا قدیم ہندو مندر ہے۔
درگاہ کی دیواروں اور کھڑکیوں میں پائے جانے والے سواستیکا کے نشان سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ سینا نے مطالبہ کیا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے سروے کرایا جائے۔
تنظیم نے یہ خط صدر، گورنر، مرکزی حکومت سمیت راجستھان حکومت کے وزیر اعلیٰ کو بھیجا ہے۔ تنظیم کے چیف پرمار نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں تحقیقات شروع نہ ہوئیں تو وہ مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ وزراء سے ملاقات میں کوئی حل نہ نکلا تو بڑی عوامی تحریک چلائی جائے گی۔
مہارانا پرتاپ سینا کے 2000 سے زیادہ کارکن اجمیر جائیں گے اور تحریک چلائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر عدالت میں بھی جا سکتے ہیں۔ مہارانا پرتاپ سینا کے دعوے کے بعد اجمیر انتظامیہ چوکنا ہو گئی ہے۔ جمعرات کو انتظامی حکام نے درگاہ کا دورہ کیا۔
ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ وکاس شرما نے بتایا کہ اجمیر پولیس ہر وقت تیار ہے۔ پورے شہر میں امن و امان ہے۔ تنظیم کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *