نئی دہلی معروف صحافی سماجی کارکن اور ایں ڈی ٹی وی کے چیف کوآرڈینیٹر محمد اطہر الدین عرف منّے بھارتی کے والد محترم جناب کلام الدین صاحب سابق اسسٹنٹ کمشنر سلیس ٹیکس اتر پردیش کا 96 سال کی عمر میں 26 مئی کو شاہین باغ میں انتقال ہو گیا تھا۔ .تدفین عصر کی نماز کے بعد ان کے آبائی وطن ضلع ویشالی کے کر نیجی بہار میں ہوئی ۔ پسماند گان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔
انتقال کی خبر سن کر تمام صحافی برادری سماجی کار کنوں کا ٹھوکر نمبر 7 شاہین باغ میں اظہار تعزیت کے لیے آنے سلسلہ شام تک جاری رہا۔ تعزیت کے لئے آنے والی اہم شخصیات میں این ڈی ٹی وی کے گروپ ایڈیٹر رویش کمار، اکھلیش سنگھ، الوک واٹسا، ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ،سماجوادی اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے اسپوکس پرسن شامل ہیں ۔
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور چراغ پاسوان نے ایک میسج میں کلام الدین صاحب کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
اے بی سی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے سی ای او ظہیر الحسن نے بتایا ، مر حوم بہت ہی نیک دل اور ملنسار انسان تھے۔ اس عمر میں بھی ان کی یادداشت بہت اچھی تھی۔ اتر پردیش میں اپنی پوسٹنگ کے بارے گھنٹوں باتیں کرتے رہتے تھے۔ آگرہ، میرٹھ ، فیروزآباد پوسٹیں کے دوران کی بہت سی باتیں بتاتے تھے۔اس کے علاوہ سینئر صحافی اے یو آصف،رومان ہاشمی، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، سہیل انجم، جاوید اختر، شمس آغا، اشرف بستوی، شہلا نگار، علی شہزاد خرم، عابد انور، خالد رضا، فرمان چودھری، محمد یامین انصاری، احتشام حسن، انوارالحق، جمشید اقبال، قاسم سید، نورالہدی، محمد ارشاد، عرفان عالم وغیرہ نے ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply