عدالت کی پھٹکار کے بعد نوپورشرما نے کہا – ’ میرے بیان کو توڑ مروڑ پیش کیا گیا ‘

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی جانب سے سرزنش کے بعد گستاخ رسول صلعم نوپور شرما نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ نوپور شرما کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں جو بیان دیا تھا اسے سماج دشمن عناصر نے توڑ مروڑ کر ایڈٹ کیا تھا اور اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شیئر کیا گیا تھا جس کے بعد مجھے اور میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

نوپور شرما نے کہا کہ میرے خاندان کو عصمت ریزی اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے میری اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ ہے۔ ملک بھر میں جو بھی تنازعہ ہوا وہ میرے بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ سماج دشمن عناصر نے میرے بیان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے وائرل کر دیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ نوپور شرما نے مزید کہا کہ مجھے ملنے والی دھمکیوں پر کچھ کرنے کے بجائے مختلف ریاستوں میں میرے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،اس قسم کی ایف آئی آر سے میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور آئین کی طرف سے مجھ سے اظہار خیال کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *