ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں حاصل کیا اعتماد کا ووٹ، 164 ارکان نے کی حمایت

ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ انہیں مطلوبہ 144 ارکان اسمبلی سے زیادہ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 164 ارکان نے ایکناتھ کے حق میں ووٹ دیا۔ اب تحریک اعتماد کے خلاف ووٹ کرنے والے ارکان کی تعداد شمار کی جائے گی۔ دریں اثنا، حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی اور ای ڈی ای ڈی کے نعرے لگائے۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *