کانپور: یوپی کے صنعتی شہر کانپور میں گزشتہ مہینے ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے بلڈر حاجی وسیع کو گرفتار کر لیا ہے۔ حاجی وسیع پر الزام ہے کہ انہوں نے کانپور تشدد کے لے مالی اعانت کی تھی۔ پولیس نے دیر رات گئے وسیع کو گرفتار کیا۔ اس سے پہلے حاجی وسیع کے بیٹے رحمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جسے عدالت میں پیش کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔
کانپور میں گزشتہ تین جون کو تشدد کو مختار بابا کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر اہم مالی اعانت کار ہونے یا الزام ہے۔ کانپور تشدد کے سلسلہ میں 15 دنوں کے دوران 60 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مختار بابا سمیت چار ملزمان دوسری جیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس تعلق سے جیل انتظامیہ نے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 3 جون کو بعد نماز جمعہ کانپور شہر کی نئی سڑک پر توہین رسالتؐ کے حلاف مظاہرہ ہوا تھا جو پر تشدد ہو گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین نے بھی پتھربازی کی۔ اس تعلق سے مبینہ کلیدی ملزم ظفر حیات سمیت 59 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں علاقہ کی کئی مشہور ہستیاں بھی شامل ہیں۔