توہین عدالت کیس میں وجئے مالیا کو دو ہزار جرمانے کے ساتھ 4 ماہ جیل کی سزا، جائیداد ضبط کرلینے کا سپریم کورٹ نے دیا انتباہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مفرور تاجر وجے مالیا کو توہین عدالت کیس میں چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے ساتھ ہی 2000 روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سزا کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مالیا کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ آنے والے چار ہفتوں میں سود کے ساتھ 40 ملین ڈالر واپس کریں ورنہ ان کی تمام جائیدادیں ضبط کردی جائیں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ 2017 میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے زیرقیادت کنسورشیم کی طرف سے دائر کیس میں عدالت نے مالیا کے فنڈ ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن مالیا نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بچوں کو 40 ملین امریکی ڈالر منتقل کر دیئے۔ عدالت نے اس معاملہ میں سزا سناتے ہوئے کہا کہ مالیا کو اپنے طرزعمل پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور وہ سزا کی سماعت کے دوران کبھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ اسے “قانون کے وقارکو برقرار رکھنے” کے لیے مناسب سزا دی جانی چاہیے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی جانی چاہیے۔ اسی وجہ سے عدالت نے مالیا کو آٹھ فیصد سود کے ساتھ 40 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔10 مارچ کو ہی عدالت نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *