سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکشے کے بعد ملک میں جاری عوامی احتجاج کے درمیان وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کو کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا آبے وردنا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر گوٹابایا آج اپنا استعفی پیش کر دیں گے، جبکہ نئے صدر کا انتخاب 20 اگست کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گوٹابایا راجا پکشے گزشتہ شب سری لنکا سے فرار ہو گئے تھے۔ اس وقت وہ مالدیپ میں موجود ہیں۔
https://twitter.com/NewsWireLK/status/1547125881394475008?t=2CZ7CqIaudQVaVD5tQfIOw&s=19






