ڈھاکہ میں این آئی اے کی ٹیم کا چھاپہ ، ایک گرفتار

موتیہاری: ( فضل المبین) نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے منگل کو ڈھاکہ حلقہ میں واقع محبت پور کے کیدار نگر میں ایک مدرسے کے 24 سالہ نوجوان استاد اصغر علی کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا۔ ڈیڑھ درجن کی تعداد میں پہنچی این آئی اے کی ٹیم ڈھاکہ پولیس اسٹیشن میں کئی گھنٹے تک گرفتار نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی اور اسکے بعد راتتقریبا 11 بجے ٹیم اپنےہمراہ اصغر علی کو لےگئی ۔ گرفتار نوجوان رکسول سب ڈویژن کے پالانوا تھانہ علاقہ کے تحت گج سسونیا کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔

این آئی اے کی ٹیم نے اس کے کمرے پر چھاپہ مارا اور کئی اردو کتابوں سمیت ایک ڈائری برآمد کی۔مدرسے کے دو دیگر اساتذہ کو بھی تھانے لایا گیا، لیکن پوچھ گچھ کے بعد دونوں مدرسوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اصغر کو جس مدرسے سے گرفتار کیا گیا مذکورہ مدرسے کا نام جامعہ ماریہ نسواں بتایا جاتا ہے۔

 مذکورہ مدرسہ کا قیام 2013 میں عمل میں آیا تھا جس میں اس وقت تقریباً ایک سو طالبات کو “درجہ اطفال سے دور حدیث تک” کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مدرسہ کے اول دِنوں سے ہی تعلیم دینے والے ایک مدرس نے بتایا کہ وہ جون 2022 کے پہلے ہفتے میں ہی بطور استاد آیا تھا۔

 معلومات کے مطابق، این آئی اے کی ایک ٹیم نے دیر شام تک پالناوا تھانہ علاقے کے سیسوانیا میں بھی چھاپہ مارا ہے اور ثبوت اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پوچھے جانے پر این آئی اے ٹیم کے اہلکار نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا، وہیں اس معاملے مشرقی چمپارن کے ایس پی نوین چندر جھا آج ڈھاکہ پہونچے اور انہوں نے میڈیا اہلکاروں سے بات کی

اُنہوں نے بتایا کہ : گرفتار مولانا اصغر علی کا پھلواری شریف معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ : بنگلہ دیش کی ایک متنازع تنظیم ” جماعت المجاھدین “ سے تعلق رکھنے کی بنیاد این آئی اے نے مولانا اصغر علی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے، وہیں اس معاملے پر خبر کے لکھے جانے تک این آئی اے کی جانب سے کوئی پریس ریلیز نہیں آئی ہے ۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *