بہار: چھپرہ میں پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، تین منزلہ عمارت پوری طرح تباہ ، 3 کی موت

چھپرہ: چھپرہ کے خدائی باغ گاؤں میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ 5 افراد زخمی ہیں۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ دھماکے سے تین منزلہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ یہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز تقریباً 3 کلومیٹر تک سنی گئی۔ دھماکے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملبے سے پٹاخوں کی آواز آ رہی ہے۔ اسی دوران ایک اور زور دار دھماکہ ہوتا ہے اور چاروں طرف ملبہ اڑ جاتا ہے۔

خدائی باغ گاؤں میں پٹاخے کی غیر قانونی فیکٹری چل رہی تھی، پٹاخے بناتے وقت دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد پوری عمارت گر کر منہدم ہوگئی۔ کچھ ہی دیر میں عمارت میں آتش بازی شروع ہو گئی۔ عمارت میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ والی جگہ کو گھیرا بندی کر دی گئی ہے۔

کئی لوگ عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ رہائشی علاقے میں پٹاخے کی فیکٹری چلانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ یہاں فیکٹری میں پٹاخے بنانے کے دوران دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی خیرہ تھانہ کے علاقے میں بم بناتے ہوئے دھماکہ ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے ضلع کے خدائی باغ کے اولھان پور میں دو بم دھماکے ہو چکے ہیں۔ یہاں تقریباً 12 غیر قانونی پٹاخے کے کارخانے ہیں۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *