نئی دہلی: (رخسار احمد) مدھیہ پردیش کے جبل پور سے ایک بزرگ کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک پولیس اہلکار نے بغیر کسی قصور کے ایک بزرگ کو بے دردی سے زد و کوب کر دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ مدھیہ پردیش کی پولیس بے لگام ہوتی جارہی ہے۔ البتہ پولیس کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کسی بات پر بزرگ کو گالی دے رہا تھا، جس کی شکایت اس نے پلیٹ فارم پر کھڑے پولیس اہلکار سے کی۔
پولیس نے اس کی مدد کرنے کے بجائے بوڑھے کو لاتوں، گھونسوں اور بیلٹوں سے بری طرح پیٹا۔ پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل اننت شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ریوا کے تھانہ لاڑ میں تعینات ہیں۔ جیسے ہی ویڈیو کی تصدیق ہوئی، ایس پی نونیت بھسین نے اسے معطل کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے پولیس اہلکار بزرگ کو دھکا دیتا ہے اور پلیٹ فارم پر گالم گلوچ کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس پر ہاتھ چلاتا ہے۔
मध्य प्रदेश के जबलपुर स्टेशन पर बुजुर्ग पर पुलिस वाले की बर्बरता का वीडियो वायरल, लात मारी, घसीटकर प्लेटफॉर्म पर उल्टा लटकाया pic.twitter.com/y7ABpJpshq
— Millat Times (@Millat_Times) July 29, 2022
پھر اپنے جوتوں سے بزرگ کے چہرے پر مارتا ہے۔ پولیس اہلکار کی بربریت یہیں ختم نہیں ہوتی۔ یہ سب کرنے کے بعد پولیس اہلکار بزرگ کی دونوں ٹانگیں پکڑ کر دوسرے پلیٹ فارم پر لے جاتا ہے اور جسم کا آدھا حصہ ریلوے لائن کی طرف پشت کے بل لٹکا دیتا ہے۔ پھر بزرگ کی دونوں ٹانگیں پھیلا کر اور اس کی شرمگاہ پر پاؤں مارتا ہے۔
مار پیٹ کے دوران ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر نے اس کا ویڈیو بنا لیا۔ جی آر پی کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسٹیشن پر دکانداروں سے انٹرویو کیا گیا۔ دکانداروں نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کی بنیاد پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔

Leave a Reply