پٹنہ کالج کیمپس میں جے پی نڈا کی آمد پر ان کے خلاف طلباء کا شدید احتجاج

پٹنہ: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو پٹنہ کالج کیمپس میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ سنٹرل یونیورسٹی کے مطالبہ کرتے ہوئے کچھ طلبہ نے احتجاج کیا۔ پولیس نے ہنگامہ کرنے والے طلباء کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔ اس کے بعد پولیس نے ہنگامہ کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔

اس سے قبل جے پی نڈا نے پٹنہ ہائی کورٹ سے گاندھی میدان تک روڈ شو کیا۔ اس دوران پارٹی کے بڑے لیڈر دو رتھوں پر سوار نظر آئے، پیچھے کارکن تھے۔ ریاستی صدر سنجے جیسوال ، نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد، رینو دیوی، روی شنکر پرساد، ریتوراج سنہا جے پی نڈا کے ساتھ رتھ پر موجودرہے۔ وہیں دوسرے رتھ پر منگل پانڈے، رادھا موہن سنگھ، نتیا نند رائے سمیت کئی لیڈر موجود تھے ۔

واضح ہو جے پی نڈا پٹنہ میں مشترکہ قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ میٹنگ میں آئیں گے۔

(بشکریہ – ہ س)


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *